پاکستان اوربھارت انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات کریں امریکا
اکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہیں، مارک ٹونر
KAHUTA:
امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان وسیع تعاون اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات کریں۔
بی بی سی کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہیں۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان وسیع پیمانے پر مذاکرات اور انسداد دہشت گردی کیلیے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ پاکستان نہ صرف اندرون ملک بلکہ خطے میں کہیں بھی دہشت گردوں کی کارروائیوں کوروکے،پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ وسیع ترتعاون اور وسیع ترمذاکرات نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور امریکااس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔