عدالت کابلیک لسٹ امریکی کوواپس بھیجنے کی اجازت دینے سے انکار

ڈیوٹی جج نے ایف آئی اے کی استدعااصل دستاویزات پیش نہ کرنے پرمستردکر دی

ڈیوٹی جج نے ایف آئی اے کی استدعااصل دستاویزات پیش نہ کرنے پرمستردکر دی :فوٹو : فائل

ڈیوٹی سول جج ایاز رفیق لون نے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیریٹ کو امریکا ڈی پورٹ کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا وزارت داخلہ کی اصل دستاویزات پیش نہ کرنے پر مستردکر دی۔


فاضل جج نے ڈی پورٹ کرنے کی فائل تفتیشی افسرکو واپس کرتے ہوئے حکم دیا کہ 18اگست کو ملزم کو ڈی پورٹ کرنے کا وزارت داخلہ کا اصل لیٹر پیش کیا جائے۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر راجا اکرم نے عدالت میں بتایا بلیک لیسٹ امریکی میتھیوکو وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، ملزم کا پاکستان کا ویزہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور بلیک لسٹ ہونے پر اسے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے ڈی پورٹ کرنے کا اصل لیٹر طلب کیا تو تفتیشی افسر پریشان ہوگیا۔عدالت نے اس کی سرزنش کرتے ہوئے فائل واپس کر دی اور اصل لیٹر کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا،ملزم میتھیوکو جمعرات کی صبح ترکش ایئرلائن کے ذریعے صبح ساڑھے پانچ بجے ڈی پورٹ کیا جانا تھا جس کی تیاریاں مکمل تھیں اور ٹکٹ بھی ہوگیا تھا ۔
Load Next Story