بھارت میں ڈاکٹرنے زہریلے انجکشن لگاکر6 افرادکو ہلاک کردیا

لاشیں برآمد،علاقے میں خوف،ڈاکٹر اور معاون نرس گرفتار،دوران تفتیش جرم کا اعتراف

لاشیں برآمد،علاقے میں خوف،ڈاکٹر اور معاون نرس گرفتار،دوران تفتیش جرم کا اعتراف فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے مہلک انجکشن لگاکر 5خواتین اور ایک مرد کو اگلے جہان پہنچانے والے ڈاکٹر اور اس کی معاون نرس کو گرفتار کرلیا،ان افراد کی لاشیں بھی ڈاکٹر کے فارم ہائوس سے برآمد کرلی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔


ریاست مہاراشٹرا میں ڈاکٹر کی گرفتاری اس کے ایک مریض کے لاپتہ ہونے کے بعد عمل میں آئی، پولیس نے ڈاکٹر سے لاپتہ شخص کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے تفتیش کی گئی،دوران تفتیش اس نے 6 افراد جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے نشاندہی پر مارے جانے والوں کی لاشیں بھی برآمد کرلی ہیں۔ ڈاکٹر کی ایک نرس کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا پال نامی ڈاکٹر دوران تفتیش آئیں بائیں شائیں کرتارہا تاہم بالآخر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
Load Next Story