وزیراعظم ہیلتھ انشورنس4 ہزار479 مریضوں کامفت علاج

اس اسکیم کے تحت اب تک امراض قلب میں مبتلا29 افراد کے اوپن ہارٹ بائی پاس کیے گئے

اس اسکیم کے تحت اب تک امراض قلب میں مبتلا29 افراد کے اوپن ہارٹ بائی پاس کیے گئے: فوٹو: فائل

وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت ملک میں کل6 اضلاع میں رجسٹرڈ ایک لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں سے اب تک مجموعی طور پر4 ہزار479 افراد کو اوپن ہارٹ بائی پاس،انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی، اسٹنٹنگ اور ڈائیلاسز ایسے دیگر مہنگے ترین طبی ٹیسٹوں اور علاج کی سہولت مکمل طور پر مفت فراہم کی جاچکی ہے۔


دستاویز کے مطابق اسکیم کے تحت اب تک 4 اضلاع میں مجموعی طور پر 4 ہزار479 مستحق افراد مفت طبی امداد کے حصول کیلیے مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے جن میں سے اب تک 4 ہزار241 افراد علاج مکمل ہونے کے بعداسپتالوں سے ڈسچارچ ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اب تک امراض قلب میں مبتلا29 افراد کے اوپن ہارٹ بائی پاس کیے گئے، 68 افراد کی انجیو گرافی و اسٹنٹنگ اور 49 افراد کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

اس اسکیم کے تحت کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا 82مستحق افراد کو مفت طبی امداد دی گئی۔ دستاویز کے مطابق وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت ملک بھر کے 6 اضلاع میںاب تک 1لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ۔
Load Next Story