مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم 41 ویں روز بھی جاری تشدد سے نوجوان پروفیسر شہید
بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں چھاپے کے دوران گھروں اور دکانوں میں لوٹ مار کی اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلسہ مسلسل 41 ویں روز بھی جاری ہے اور قابض فوج نے تشدد کر کے نواجوان پروفیسر کو شہید اور 28 کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے خریو میں گھروں پر چھاپے مار کر لوٹ مار کی اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ قابض بھارتی فوج نے 30 سالہ نوجوان پروفیسر شبیر احمد سمیت 28 افراد کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر کے ساتھ لے گئے۔ بھارتی فوج نے شبیر احمد کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ شبیر احمد کو بھارتی فوج نے تشدد کر کے شہید کیا اور پولیس سے کہا کہ اس کی لاش لواحقین کے حوالے کر دیں تاہم پولیس حکام نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
گزشتہ روز تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہانی مظفر وانی کے چہلم کے موقع پر کرفیو کے باوجود لاکھوں افراد بھارتی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔