پاناما لیکس گھنٹی کی طرح حکومت کے گلے میں بندھی ہے اعتزاز احسن
جس کا احتساب ہورہا ہے وہی ٹی او آرز بنارہا ہے اسی وجہ سے اس معاملے پر حکومت سے اچھی امید نہیں، اعتزاز احسن
رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے پانامالیکس کی گھنٹی حکومت کے گلے میں بندھی ہے وزیر اعظم راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف متعدد بار اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں، پاناما لیکس کی گھنٹی ان کے گلے میں بندھ چکی ہے، اب وہ احتساب اور الیکشن کمیشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف خفیہ طریقوں سے پیسے بیرون ملک لے کر گئے، اگر وزیر اعظم کا دامن صاف ہوتا تو ٹی او آرز کا مسئلہ آڑے نہ آتا۔ جس کا احتساب ہورہا ہے وہی ٹی او آرز بنارہا ہے اسی وجہ سے ٹی او آرز پر حکومت کی طرف سے کوئی اچھی امید بھی نہیں ہے، بدقسمتی سے جو حکومت چاہے وہی ٹی او آر بن سکتے ہیں، حکومت کی اکثریت ہونے کے باعث ہم دباؤ ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔ حکمران ٹی او آرز کے مسئلے پر بات کرنے سے بچ رہے ہیں اب حکومت کے راضی ہونے تک ٹی او آرز بھی نہیں بن سکتے۔