تفتیش میں کلئیرایم کیو ایم کے کارکنان کو رہا کیا جائے وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی کو ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے بعد پوليس نے ايم كيو ايم كے گلستان جوہر سيكٹر سے گرفتار كئے گئے 6كاركنان كو رہا كرديا

ایم کیوایم کے کارکنان اگر مقدمات میں کلئیر ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، وزیراعلی سندھ کا آئی جی سندھ کو ہدایت فوٹو:فائل

LONDON:
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو تفتیش میں کلئیر ایم کیو ایم کے کارکنان کی رہائی کا حکم دیا جس کے بعد متحدہ کے 6 کارکنوں کورہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کیا اور ان سے ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان اور تفتیش میں کلئیر ہونے والے کارکنان سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ تحقیقات میں کلئیر ہونے کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ کے زیرحراست کارکنان کو رہا کیا جائے۔ بعدازاں آئی جی اے ڈی خواجہ نے وزيراعلیٰ سندھ كو بتايا كہ پوليس نے ايم كيو ايم كے گلستان جوہر سيكٹر سے گرفتار كئے گئے 6كاركنان كو رہا كرديا ہے۔


سید مراد علی شاہ نے اميد ظاہر كی كہ ايم كيو ايم كے كاركنان اپنی بھوك ہڑتال ختم كرديں گے كيونكہ جس مطالبے كے لئےبھوك ہڑتال كی گئی تھی وہ مطالبہ پورا كرديا گيا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نےصوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کو فون کر کے آئی جی سندھ کو متحدہ کے کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے دی گئی ہدایت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے كہا كہ ہم سياسی لوگ ہيں اور سياسی انتقام پر يقين نہيں ركھتے،ہم نے كبھی بھی سياسی جماعت كی سياسی سرگرميوں ميں مداخلت نہيں کی۔

ادھر متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے۔
Load Next Story