مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ پیپلزپارٹی میں شامل
فنکشنل لیگ کے ایک اور اہم رہنما پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں، صوبائی وزیر منظور وسان
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کی تصدیق پی پی رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امتیاز شیخ نے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ امتیاز شیخ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں اور فنکشنل لیگ کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں تاہم وہ اسمبلی کی رکنیت اور معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا امتیاز شیخ کی پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فنکشنل لیگ کے ایک اور اہم رہنما پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں جب کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بڑی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گی جن کے نام نہیں بتا سکتا۔
واضح رہے کہ امتیاز شیخ کو پیر پگارا کا انتہائی قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا تاہم موجودہ پیر پگارا کے ساتھ ان کے طویل مدت سے اختلافات تھے جس کے باعث انہوں نے پارٹی کو خیرباد کہا۔