ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس پیرکو طلب

اجلاس وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں ہوگا، اٹارنی جنرل،چیئرمین پیمرا کوبھی شرکت کی دعوت

کمیٹی قومی خواہشات کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کیلیے صورتحال کا جائزہ لے گی فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلیے قائم کی جانیوالی کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو طلب کر لیا، اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہو گا۔


وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلیے قائم کی جانیوالی کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو طلب کر لیا، اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہو گا، جس میںکمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکریٹریز، تمام چیف سیکریٹریز، آئی جیز پولیس، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے، صوبائی سیکریٹریز داخلہ اور دیگر افسران شرکت کریںگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی قومی خواہشات کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کیلیے صورتحال کا جائزہ لے گی۔

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ علاوہ ازیں ناصر جنجوعہ سے ناروے کے وزیر خارجہ بارگ برینڈی نے ملاقات کی۔
Load Next Story