نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

ماہ جون کیلیے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا،حتمی نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا

50 یونٹ سے کم استعمال پر اطلاق نہیں ہوگا،صارفین سے73کروڑ روپے وصول کیے جائینگے ۔ فوٹو : فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے جون کے مہینے کیلیے بجلی39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے جون کے مہینے کیلیے بجلی39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس بارے میں حتمی نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا، جمعرات کو چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں منعقدہ سماعت کے بعد نیپرا نے جون کے مہینے کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں45 پیسے اضافہ مانگا تھا، تاہم اتھارٹی نے بن قاسم یونٹ 3 اور 4 کی فیول لاگت صارفین سے وصول کرنے کی درخواست مسترد کر دی، قیمت میں اضافے کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ سے زائد استعمال کرنے والے تمام صارفین پر ہو گا۔
Load Next Story