غلاف کعبہ زمین سے3 میٹراونچاکردیا گیا
غلاف کعبہ کو زمین سے اونچا کرنے کا عمل 3 گھنٹے تک جاری رہا، ذرائع
حرمین شریفین انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد کیساتھ ہی غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا ہے، غلاف کعبہ کو زمین سے اٹھائے جانے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اس موقع پر بڑی تعداد میں زائرین کعبہ اور نمازی موجود تھے۔ غلاف کعبہ 9 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر بلند رہے گا۔ خیال رہے ماضی میں حج ایام میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کیساتھ اسکے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیتے تھے جس سے بیت اللہ کے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا مگر اب سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کے تحفظ کیلیے حج ایام میں اسے بلند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غلاف کعبہ کو زمین سے اونچا کرنے کا عمل 3 گھنٹے تک جاری رہا، بیت اللہ کے قریب موجود زائرین نے غلاف کو اوپر اٹھانے کے مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔9 ذی الحج کو خانہ کعبہ کا نیا غلاف بیت اللہ کی زینت بنایا جائیگا اور پہلے غلاف کو اتار لیا جائیگا۔