پاک بحریہ کے 17 ہزارٹن وزنی وار شپ ٹینکر فلیٹ کا افتتاح

وارشپ فلیٹ ٹینکر پاکستانی انجینئرز اور ترکی کی ایس ٹی ایم کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا۔

وارشپ فلیٹ ٹینکر پاکستانی انجینئرز اور ترکی کی ایس ٹی ایم کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا۔ فوٹو: ٹویٹر

پاکستانی انجینئرز اور ترکی کی ایس ٹی ایم کمپنی کے تعاون سے تیار کردہ وار شپ فلیٹ ٹینک کا افتتاح کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی کے تعاون سے تیار کردہ 17 ہزار ٹن وزنی جنگی بیڑے کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستانی اور ترک انجیئنرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی دونوں ملک دفاعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ملکی استحکام اور اسٹریٹجک پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم

وار شپ فلیٹ ٹینک سمندری جنگ کے دوران اہم ہتھیار ثابت ہوگا جس کی خوبی ہے کہ جنگی طیارے اسے بیڑے سے اڑائے جاسکتے ہیں اور طیاروں کی فیولنگ بھی بیڑے سے کی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم نے وارشپ فلیٹ اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کے لیے دعا کی اور شپ یارڈ ملازمین کے لیے ایک ارب روپے بونس کا بھی اعلان کیا۔

Load Next Story