مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں پاکستان کا بھارت سے مطالبہ

بھارتی سیکریٹری خارجہ کےخط کاجواب دیدیا اورساتھ ہی انہیں رواں ماہ کےآخرمیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی،دفترخارجہ

مقبوضہ وادی میں زخمی کشمیریوں کو طبی سہولیات دی جائیں اور وادی میں طبی عملے کو جانے کی اجازت بھی دی جائے،دفترخارجہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان نے بھارت کے خط کا جواب دیتے ہوئے دوطرفہ مذاکرات کے لیے بھارتی سیکریٹری خارجہ کو رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔



ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط کا جواب دے دیا ہے جب کہ ساتھ ہی انہیں مذاکرات کے لیے رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق خط میں پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش




ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ مسئلہ کشمیر کا حل عوام کی امنگوں کے مطابق نکلنا چاہیے، مقبوضہ وادی میں زخمی کشمیریوں کو طبی سہولیات دی جائیں اور وادی میں طبی عملے کو جانے کی اجازت بھی دی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان سے کشمیر نہیں صرف دہشت گردی پر بات ہوگی، بھارت

واضح رہے کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے خط لکھا تھا جس کے جواب میں بھارت نے کشمیر کی بجائے صرف دہشت گردی کے مسئلے پر بات کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دیا تھا۔
Load Next Story