جیابچن نے بھارتیوں کوتمیزاورتہذیب سیکھنے کا مشورہ دیدیا

ہم بھارتیوں کو شدت سے تہزیب سیکھنے کی ضرورت ہے، جیا

ہم بھارتیوں کو شدت سے تہزیب سیکھنے کی ضرورت ہے، جیا: فوٹو: فائل

بالی ووڈاداکارہ اور سیاستدان جیا بچن اس وقت سخت غصہ میں آگئیں جب بھارت کے ایک کالج میں ہونی والی تقریب کے دوران طالبعلم نے ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی توانھوں نے بات ادھوری چھوڑ کر اس طالبعلم کو سختی سے ڈانٹ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے غصہ میں آکر بھارتیوں کو تمیز اور تہذیب سیکھنے کا مشورہ دے ڈالا اور کہا کہ یہ تہذیب کا ایک بنیادی اصول ہے کہ کسی کو گفتگو کے دوران دخل نہ دیا جائے اور ہم بھارتیوں کو شدت سے اسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔




انھوں نے مزید کہا کہ لوگ کہیں بھی کسی کی بھی بغیر پوچھے تصویر کھینچنے لگتے ہیں اس لیے یہ میرا حق ہے کہ میں آپ کو اپنی تصویر نہ کھینچنے دوں۔

Load Next Story