اسلام آباد میں عامر خان اکیڈمی نے کام شروع کردیا

پاکستان میرے دل کی دھڑکن ہے اور والد نے وطن کی خدمت کا ٹاسک دیا ہے، عامر خان

مستقبل میں اولمپکس کیلیے پاکستان میں باکسرز تیار کرنا ہدف ہے، برطانوی اسٹار. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی نے کام شروع کردیا،اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی باکسر نے کہا کہ مستقبل میں اولمپکس کیلیے پاکستان میں باکسرز تیار کرنا میرا ہدف ہے، چند برسوں میں پاکستانی باکسر بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کریںگے۔


گزشتہ روز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں اپنے نام سے منسوب باکسنگ اکیڈمی کے افتتاحی سیشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میرا ایجنڈہ شہرت نہیں ہے، مجھ پر میرے رب کا کرم ہے، پاکستان میرے دل کی دھڑکن ہے۔ میرے والد سجاد خان نے مجھے پاکستان کی خدمت کرنے کا ٹاسک دیا، میرے خیال میں پاکستانی باکسرز دنیاکے کسی بھی باکسر سے کم نہیں ہیں، محدود وسائل کی وجہ سے وہ اپنا کھیل پیش نہیں کر سکتے، حکومت کو باکسنگ کے فروغ میںاپنا کردار ادا کرناہوگا۔

عامر خانے نے کہا کہ میں پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلیے ہر شخص سے ملاقات کروں گا، آج میرے والد کاخواب پورا ہوگیا، میں اپنے والدین کی خواہش کی تکمیل کیلیے ذاتی اکائونٹ سے ایک کروڑ روپے خرچ کرچکا ہوں اور مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد جاری رکھوں گا۔ قبل ازیں اکیڈمی میں بڑی تعداد میں نوجوان پُرجوش دکھائی دیے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
Load Next Story