سندھ کی معروف لوک گلوکارہ زینت شیخ انتقال کرگئیں
20 سال کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے فنی زندگی کا آغاز کیا، 2 فلموں میں بھی اداکاری کی
سندھ کی معروف لوک فنکارہ وگلوکارہ زینت شیخ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
زینت شیخ کے محسورکن گیت لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔ اس فنکارہ کو پروگراموں میں لے جانے کے لیے گاڑیوں کی لائن لگی رہتی تھی۔ زینت شیخ کو بچپن سے ہی گانے کا شوق تھا۔ اس نے اپنے فن کا آغاز 20 سال کی عمر میں کیا اور ریڈیو پاکستان پر کئی گیت گائے، جہاں انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
مرحومہ نے سندھی فلم ''گھاتو گھر نہ آیا'' اور ٹی وی سیریل ''جنگل'' میں بھی کام کیا، مگر اس فنکارہ کی حکومتی سطح پر کوئی امداد نہ کی گئی، وہ غربت کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے ''شبیر تو دیکھے گا'' پروگرام میں زینت کی اصل زندگی کی رپورٹ نشر ہوئی تو ایک خاتون نے 50 ہزار اور محکمہ ثقافت نے 2 لاکھ کی امداد کی اور غریب فنکارہ اپنے پورے خاندان کا پیٹ ان پیسوں سے پالتی رہی جب پیسے ختم ہوگئے تو خاندان نے زینت کو گھر سے نکال دیا اور وہ اپنے بیٹے نور محمد اور بہو کے پاس ٹنڈو محمد خان میں رہنے لگی مگر آخری وقت تک اس فنکارہ کے پاس دوا تک کے پیسے نہیں تھے، یہ فنکارہ حکومت سے اپنے بیٹوں کی نوکری کے لیے بھی التجا کرتی رہی جو نہ ملی۔زینت شیخ کی تدفین آج ٹھٹھہ میںکی جائیگی۔