قائد عوام یونیورسٹی طلبا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
امتخان نہ دینے والے طلباء کو غیر حاضر کیا جائے گا، انتظامیہ
قائد عوام یونیورسٹی میں دوسرے روز بھی طلبا کا احتجاج جاری رہا، امتحانات کا بائیکاٹ کردیا، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
طلبا ہاسٹلز خالی کرکے چلے گئے، طلبا سے امتحانات لیے جارہے ہیں جو طلبا امتحان میں شریک نہیں ہوں گے انہیں غیر حاضر کیا جائے گا، یونیورسٹی انتظامیہ کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کے طلبا نے دوسرے روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا، امتحانات نہیں ہونے دیئے۔
پیپرز کا بائیکاٹ کرادیا اور یونیورسٹی انتظامیہ اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس منظور پنہور کے خلاف شدید نعرے لگاتے رہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو خبردار کیا کہ جو بھی طلبا امتحانات میں شرکت نہیں کریں گے انہیں غیر حاضر کیا جائے گا۔ امتحانات لیے جارہے ہیں البتہ جن طلبا کو ٹرم بیک کیا گیا وہ یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور طلبا کو امتحانات نہیں دینے دے رہے ہیں۔