پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے
لاہور ہائیکورٹ میں کالا باغ ڈیم کے لیے پٹیشن خود پی پی نے دائر کی، دودومہری
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر دودو مہری نے کہا ہے کہ سندھ میں پی پی نے دہرا بلدیاتی نظام نافذ کرکے عوام سے غداری کی ہے۔
حکومت کالا باغ ڈیم کا ایشو اٹھاکر بلدیاتی نظام سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے، اس بات کا اظہار انہوں نے تھرپارکر میڈیا سینٹر میں پارٹی رہمائوں امیر علی تھیبو، کشور کمار، غلام حسین ملاح کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے والوں کا تعلق بھی پی پی سے ہے، اس طرح پیپلز پارٹی نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ ہم نے نواز شریف سے عوام کے سامنے اتحاد کیا ہے لیکن اگر نواز شریف نے بھی سندھ اور سندھ عوام کے خلاف کوئی بات کی تو ان سے بھی الگ ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، یہ نظام حکومت نے صرف اتحادیوں کو خوش کرنے کے لیے نافذ کیا ہے۔ تھرپارکر میں ایس یو پی کی ضلعی باڈی عمل میں لائی جائے گی جس میں ضلعی صدر کشور کمار، جنرل سیکریٹری غلام حسین ملاح اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔