فیصلہ وقت کرے گا کہ کراچی کے مسائل جیل میں رہ کرحل کروں گا یا یا باہرآکر وسیم اختر

عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے تاہم ضمانت کے لیے نئی درخواست وکلا کے مشورے سے دائر کی جائے گی، رہنما ایم کیو ایم

جیل میں کسی حکومتی نمائندے نے ملاقات نہیں کی، وسیم اختر فوٹو: فائل

KARACHI:
ایم کیوایم کی جانب سے نامزد میئروسیم اختر کا کہنا ہے کہ مئیر منتخب ہونے کے بعد کراچی کے مسائل جیل میں رہ کر حل کریں گے یا یا باہر آکر، اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔


کیس کی سماعت سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے بہت سے مسائل سب سے پہلے حل کرنے ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ بھی مسائل حل کررہے ہیں اوروہ بھی مئیرمنتخب ہوکرکراچی کے مسائل حل کریں گے تاہم وہ یہ کام جیل میں رہ کر کریں گے یا یا باہرآکر، اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ انہیں عدلیہ پرمکمل اعتماد ہے تاہم ضمانت کے لیے نئی درخواست وکلا کے مشورے سے دائر کی جائے گی۔

وسیم اختر نےکہا کہ ان سے جیل میں کسی حکومتی نمائندے نے ملاقات نہیں کی تاہم وکلا اور رشتہ دار ملاقات کے لئے ضررو آتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے بھوک ہڑتال ان کے لیے نہیں بلکہ کارکنوں کی بلا جواز کارروائیوں کے خلاف کی ہے اس لئےبھوک ہڑتال کے بارے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے پوچھا جائے۔
Load Next Story