چئیرمین پی سی بی شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب
شہریار خان کو 2 سال کےلئے ایشین کرکٹ کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہے
KARACHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا منصب سنبھال لیا ہے۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں شہریار خان کو 2 سال کےلئے اے سی سی کا صدر منتخب کیا گیا، اس موقع پر چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشیا میں کرکٹ کے فروغ اور ایشین کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لئے خطے کے تمام کرکٹ بورڈز کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت 6 سال بعد ملی ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے اس سے قبل اعجاز بٹ، نسیم اشرف، توقیر ضیا، ظفر الطاف اور مجیب الرحمان بھی اس منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔