سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل کا مسودہ منظور
ہم مدارس كی بھرپور مدد كریں گے اور مدارس كو بھی حكومت كے ساتھ تعاون كرنا ہو گا، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ كابینہ نے صوبے میں دینی مدارس كی رجسٹریشن سے متعلق بل كے مسودے كی منظوری دے دی جس كے تحت دینی مدارس كی رجسٹریشن اور ان كی فنڈنگ كا طریقہ كار وضع كیا جائے گا۔
سندھ كابینہ كا پہلا باقاعدہ اجلاس نیو سندھ سیكرٹریٹ كے كیبنٹ روم میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ كی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی كے علاوہ اعلیٰ افسران نے شركت كی۔
اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے كہا كہ نیشنل ایكشن پلان پر ہر صورت میں عمل درآمد ہوگا اس كے لیے دینی مدارس كی رجسٹریشن بہت ضروری ہے، ہم مدارس كی بھرپور مدد كریں گے اور مدارس كو بھی حكومت كے ساتھ تعاون كرنا ہو گا۔ كابینہ كے اجلاس میں مسودہ ہائے قانون پر بھی غور كیا گیا، وزیر اعلیٰ نے ہر مسودہ قانون پر كابینہ كے تمام اركان كو بات كرنے كا موقع دیا، كابینہ نے دینی مدارس كی رجسٹریشن سے متعلق مجوزہ بل كی منظوری دے دی لیكن اس بل میں مزید بہتری لانے كے لیے وزیراعلیٰ كے مشیر برائے قانون مرتضی وہاب كی سربراہی میں ایك كمیٹی تشكیل دی گئی ہے جس میں سابق مشیر برائے مذہبی ڈاكٹر قیوم سومرو بھی شامل ہوں گے جب کہ كمیٹی كے اركان دینی مدارس كے كچھ اہم علما سے بات چیت بھی كریں گے۔