کرنٹ اکاؤنٹ کوگزشتہ ماہ 591 کروڑ ڈالر کا خسارہ

کیپٹل اکاؤنٹ 80لاکھ ڈالر فاضل رہا مگر فنانشل اکاؤنٹ 58 کروڑ70 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

کیپٹل اکاؤنٹ 80لاکھ ڈالر فاضل رہا مگر فنانشل اکاؤنٹ 58 کروڑ70 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔فوٹو: فائل

پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے اور ترسیلات زر میں کمی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2016 میں کرنٹ اکاؤنٹ 59 کروڑ 10لاکھ ڈالر خسارے میں رہا جو جولائی 2015میں23 کروڑ 40لاکھ ڈالر تک محدود تھا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق جولائی میں اشیا اور خدمات کا تجارتی خسارہ 1ارب 77کروڑ80لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 1ارب 87 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم بھی 1 ارب 66 کروڑ 40لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1ارب32 کروڑ 80لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئیں، اس دوران کیپٹل اکاؤنٹ 80لاکھ ڈالر فاضل رہا مگر فنانشل اکاؤنٹ 58 کروڑ70 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

 
Load Next Story