آپکا نام ای سی ایل میں ہے 12 سالہ مسافر کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

والدین کی جانب سے تفصیلی دستاویزات دکھائے گئے جس کے بعد دانیال خان کوجانے کی اجازت دیدی۔

والدین کی جانب سے تفصیلی دستاویزات دکھائے گئے جس کے بعد دانیال خان کوجانے کی اجازت دیدی۔ : فوٹو: فائل

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ابوظبی سے آنے والے12 سالہ مسافر دانیال خان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پراسے گھر جانے سے روک دیا۔


لاہور میں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ابوظبی سے آنے والے12 سالہ مسافر دانیال خان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پراسے گھر جانے سے روک دیا۔ لڑکے کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کے باعث اسکے والدین پریشان ہوگئے، بچے کے والد شاہ زیب خان نے یقین دلایا کہ ان کا بیٹا کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔

عملے نے کافی دیر تک بچے کے والدین سے پوچھ گچھ کی اور تفصیلی پڑتال کے بعد والدین کی جانب سے تفصیلی دستاویزات دکھائے گئے جس کے بعد دانیال خان کوجانے کی اجازت دیدی۔
Load Next Story