حکمراں جماعتیں کراچی میں قیام امن کیلئے مخلص نہیں نواز شریف
عدالتی حکم کے باوجود عسکری ونگز کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اوراس کی اتحادی جماعتیں کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے مخلص نہیں ہیں۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی لیکن حکومت نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، کراچی میں روزانہ لاشیں گرتی دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہوتی ہے، کراچی میں امن و امان کی بحالی صرف ایک غیر جانبدار انتظامیہ اور سیاسی دباؤ سے آزاد پولیس کے ذریعے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ (ن) کو اگر عوام نے حکومت سونپی تو کراچی میں امن و امان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہوگی اور کراچی کے امن اور سکون سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے گزشتہ روز رائے ونڈ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کی قیادت میں سندھ سے ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے کیا۔ ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر عبدالحکیم بلوچ، سابق رکن سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما مائیکل جاوید، پیپلز پارٹی جیکب آباد کے سابق صدر اسلم ابڑو، کراچی کے ممتاز صنعتکار آصف قریشی، سابق ڈی آئی جی اکبر بھنگوار، محمد سلیم بلوچ، ریاض احمد بلوچ اور عبدالغنی کلوتی نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سندھ عبدالحکیم بلوچ نے نواز شریف کو کراچی اور سندھ کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ دوبارہ جلد ہی کراچی سمیت سندھ کے دورے کا پروگرام بنائیں گے۔ اے پی پی کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی جس میں تحریک آزادی کشمیر، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور پاکستان کے آ ئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ بعد ازاں نواز شریف سے امریکی کمپنی ڈی اے سی سی گلوبل کے صدر ڈگلس میلون اور کنٹری ڈائریکٹر ظفر احمد نے ملاقات کی۔