لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکا جانے والے خاندان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

گرفتار افراد میں ظہور سیموئل نامی شخص، اس کی بیوی عاصمہ مظہر اور 2 بچے شامل ہیں، اے این ایف

ظہور سیموئل سے برآمد ہونے والی 1 کلوہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپوں میں ہے، اے این ایف : فوٹو ؛ فائل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے سری لنکا جانے والے ایک خاندان کے سامان میں چھپائی گئی ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاندان کو حراست میں لے لیا ہے۔ جن کے قبضے سے 1 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔


اے این ایف کے مطابق ظہورسیموئل اپنی فیملی کے ساتھ لاہور سے سری لنکا جارہا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ظہور سیموئل کے ساتھ حراست میں لئے جانے والے دیگر ملزمان میں ظہور سیموئل کی اہلیہ عاصمہ مظہر ، 4 سالہ شاہان مظہر اور 5 سالہ ایان مظہر بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش اور تحقیقات کی جارہی ہے۔
Load Next Story