ہیڈبیلف کا 3تھانوں پر چھاپہ قید سے 3شہری بازیاب

ایف آئی آر تھی اور نہ روزنامچے میں انٹری، ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت آج عدالت میں طلب

ایف آئی آر تھی اور نہ روزنامچے میں انٹری، ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت آج عدالت میں طلب

سیشن جج کے حکم پر ہیڈ بیلف کی سربراہی میں شہریوں کی بازیابی کیلیے تین تھانوں میں چھاپے، پولیس کی غیرقانونی حراست سے تین شہریوں کو بازیاب کرکے رہا کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے درخواست گزار محمد شاہد اور مسماۃ تہظیم اختر کی درخواستوں پر ہیڈ بیلف مدثر حسین کی سربراہی میں بیلف محمد عارف نے تھانہ نبی بخش،

گارڈن اور جیکسن میں چھاپے مارے، قبل ازیں تھانہ گارڈن نے عدالتی عملے کے چھاپے کی اطلاع ملتے ہی زاہد اور عارف کو تھانہ نبی بخش میں منتقل کردیا تھا، تھانے میں موجود مغویوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ پولیس نے ان کے بچوں کو نبی بخش تھانے میں قید کردیا ہے، عدالتی عملے نے نبی بخش تھانے میں چھاپہ مارا تھانے کے بالائی منزل کے ایک کمرے سے ہتھکڑیوں سے بندھے ہوئے دونوں شہریوں کو بازیاب کیا اور فوری ذاتی مچلکے پر رہا کردیا تھا،


اس موقع پر تھانے کا ریکارڈ چیک کیا تھا مغویوں کیخلاف ایف آئی آر تھی اور نہ ہی کوئی روزنامچے میں کوئی انٹری تھی، عدالتی عملے نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو آج سیشن جج کے روبرو پیش ہونے کا حکم، دوسری جانب عدالتی عملے نے خاتون کے درخواست پر تھانہ بوٹ بیسن میں چھاپہ مارا تھا اور 9روز سے غیرقانونی نظربند راجہ اسناد کو بازیاب کرکے رہا کردیا،

اس کیخلاف بھی کوئی ایف آئی آر درج نہیں تھی تاہم عدالتی عملے نے ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن کو منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی عبدالرزاق میمن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story