لاہورمیں سوئیڈش خاتون پرفائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہےرابطہ کمیٹی متحدہ
لاہور: گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والی سوئیڈش خاتون برگیٹا المبی زیر علاج ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں این جی اوکے تحت یتیم خانے چلانے والی سوئیڈش خاتون کومسلح دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کر کے زخمی کرنے کی مذمت کی اورفائرنگ کرنیوالے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے سے عاری ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے سوئیڈش خاتون کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔