میری فلم ایک رکن کے اعتراض پرالتوا کا شکار ہوئی مومل

فلم’’ہیپی بھاگ جائیگی‘‘کی ریلیز کے لیے بورڈ کے فیصلہ کی منتظر ہوں،اداکارہ

 فلم کااسٹیٹس کلیئر نہیں،سنسر بورڈ وزارت اطلاعات کے فیصلہ کا منتظر ہے،چیئرمین مبشر حسن فوٹو: فائل

اداکارہ مومل شیخ نے کہا افسوس ہے کہ فلم''ہیپی بھاگ جائے گی''کی ریلیز میں تاخیر ہوئی ہے، بورڈ کے فیصلہ کی منتظر ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ فلم کی تاخیر کی وجہ سمجھ نہیں آرہی، سندھ اور پنجاب سنسر بورڈ نے فلم کو ریلیز کے لیے پاس کردیا تھا جب کہ فیڈرل سنسر بورڈ میں 8 بمقابلہ 1 ووٹ فلم کی ریلیز کے حوالے سے ملا۔ میں نے ابھی تک فلم نہیں دیکھی لیکن بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پوٹریٹ اور ان سے متعلق جملوں پر فلم کی ریلیز روکی گئی ہے تو میرے لیے بھی جناح صاحب قابل احترام شخصیت ہیں مجھے تعجب ہے کہ صرف ایک رکن کے اعتراض کی وجہ سے فلم کی ریلیز التواء کا شکار ہوئی ہے۔

مومل کا کہنا تھا کہ دکھ ہوتا ہے جب سیاست کی وجہ سے نفرت پیدا ہوتی ہے، فلم میں محبت کا پیغام تھا۔ بھارت میں بہت محبت ملی۔ فلم پر بہت مثبت ریسپانس مل رہا ہے اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ میری اداکاری کو سراہ رہے ہیں۔ دوسری طرف فیڈرل فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین مبشر حسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ فلم کی ریلیز کا اسٹیٹس ابھی تک کلئیر نہیں ہے، بورڈ وزارت اطلاعات و نشریات کے فیصلہ کا منتظر ہے۔
Load Next Story