پاکستان کی سرزمین پر پاکستان مردہ باد کے نعرے قبول نہیں مشیر اطلاعات سندھ

پاکستان مخالف باتوں سے پوری ریاست پریشان ہے اب یہ معاملہ حکومت کا نہیں بلکہ پولیس اور اداروں کا ہے، مولا بخش چانڈیو

پاکستان مخالف باتوں سے پوری ریاست پریشان ہے اب یہ معاملہ حکومت کا نہیں بلکہ پولیس اور اداروں کا ہے، مولا بخش چانڈیو، فوٹو؛ فائل

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سرزمین پر پاکستان مردہ باد کے نعرے قبول نہیں اور اس طرح کے سنگین مسائل پر صبر نہیں کیا جاسکتا۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر آج پاکستان مردہ باد کے نعرے لگے جو خطرناک اور ناقابل قبول ہیں، اس طرح کے سنگین مسائل پر صبر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف باتوں سے پوری ریاست پریشان ہے اب یہ معاملہ حکومت کا نہیں بلکہ پولیس اور اداروں کا ہے، ایم کیوایم کے خلاف ادارے حرکت میں آچکے ہیں، کئی گرفتاریاں ہوچکی ہیں، آج کا واقعہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات میں بھی سیاسی عمل جاری رہے گا اور کراچی کی رونقیں برقرار رہیں گی، ادارے اپنا کام کریں گے اور شہریوں کو ہر ممکن سیکیورٹی اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
Load Next Story