پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے وزیراعظم نوازشریف

ملک کے خلاف بولے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا، وزیراعظم نوازشریف

ملک کے خلاف بولے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے اور ملک کے خلاف بولے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں ایم کیوایم کارکنان کا اے آروائی نیوز کے دفتر پر دھاوا

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے مجھے اور ہر پاکستانی کو دلی ٹھیس پہنچی ہے، پاکستان کے خلاف بولے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا، پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے اور نہ ہی ملک کے خلاف کوئی بات سن سکتے ہیں، پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی حرمت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : رینجرز نے عامر لیاقت حسین، فاروق ستار اور عامر خان کو حراست میں لے لیا

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانات سے ہمارے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، ہم اسی سرزمین سے اٹھے ہیں اور اسی میں واپس جانا ہے، ہم وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین کے سرحدوں کے ساتھ ساتھ اس کی عزت و آبرو کی حفاظت بھی ہم پر لازم ہے۔

Load Next Story