پاکستان کے حق میں بیان پر بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ
پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں جو کہا اس پر معافی نہیں مانگوں گی، اداکارہ رامیا
بھارت کو کسی کی بھی جانب سے حق بات کرنا کس قدر ناگوار گزرتا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے حق میں حقیقت پسندانہ بیان دینے پر کانگریس سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویا سپانڈانا رامیا نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کے جواب میں کہا کہ پاکستانی بھی ہمارے جیسے لوگ ہیں اور پاکستان بالکل بھی جہنم جیسا نہیں ہے جس پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر پرنسپل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ
دوسری جانب بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کہا اس لئے بغاوت کا مقدمہ ختم کیا جائے۔ رامیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں اور پاکستان سے متعلق اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گی جب کہ اداکارہ کے بیان کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی جیت کا جشن منانےوالے 68 کشمیری طلباء پر بغاوت کا مقدمہ
واضح رہے کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک یوتھ پارلیمنٹینرینز کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔