فاروق ستار اور خواجہ اظہار کے بعد عامر لیاقت کو بھی چھوڑ دیا گیا

فاروق ستار آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ذرائع

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو بھی چھوڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو چھوڑ دیا جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھر پہنچ گئے۔ جس کے چند گھنٹوں بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کو بھی چھوڑ دیا گیا تاہم عامر خان اور دیگر رہنما اب بھی رینجرز کی تحویل میں ہیں۔


عامر لیاقت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ غداری کے مقدمے میں نامزد نہیں، وہ پاکستان سےمحبت کرتے ہیں اور مرتےدم تک کرتے رہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نائن زیروسمیت ایم کیو ایم کے مرکزی دفاترسیل

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور کارکنان کے میڈیا ہاؤس پر حملے کے بعد رینجرز نے فاروق ستار، عامر لیاقت حسین، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا تھا۔
Load Next Story