ناروے کی فوج میں ’’پینگوئن‘‘ کو بریگیڈیر کا عہدہ مل گیا
بریگیڈئیر کے عہدے پر ترقی ملنے کے بعد نارویجن فوج کی جانب سے پینگوئن کو سلامی بھی پیش کی گئی۔
کتوں کی فوج میں بھرتی کی بات تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ناروے نے اپنی فوج میں پینگوئن کو بریگیڈیئر کا عہدہ دے کر سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی حکومت کی جانب سے کنگز نسل سے تعلق رکھنے والے پینگوئن نلز اولیو کو بریگیڈیئر کا عہدہ دیا گیا ہے، ناروے کی فوج کی جانب سے بریگیدیئر کا عہدہ ملنے کے بعد نلز اولیو کو سلامی بھی پیش کی گئی۔
پینگوئن نلز اولیو 1973 سے ناروے کی فوج کا حصہ ہیں اور ان کا شجرہ نسب بھی بہت شاندار ہے، بریگیڈیئر صاحب پینگوئنز کی کنگز نسل سے تعلق رکھتے ہیں یعنی فوجی عہدے کے ساتھ ان کی طبعیت بھی شاہانہ ہے۔
1973 میں اس پینگوئن کو ناروے کے کنگز گارڈ کا حصہ بنایا گیا تھا اور اس کا نام ایک لیفٹیننٹ نلز اور ناروے کے بادشاہ اولیو فائیو کے نام پر نلز اولیو رکھا گیا۔ 2008 میں ناروے حکومت کی جانب سے نلز اولیو کو سر کا خطاب دیا گیا۔
سر نلز اولیو اسکاٹ لینڈ کے چڑیا گھر میں رہتے ہیں جہاں ان کا 4 فٹ کا کانسی کا مجسمہ بھی نصب ہے، ناروے کے شاہی گارڈ کا دستہ جب بھی انہیں ملنے آتا ہے تو ان کی پروموشن ہو جاتی ہے۔ سر نلز اولیو بریگیڈئر بننے سے پہلے شاہی گارڈز کے کرنل انچیف بھی رہ چکے ہیں، سرنلز اولیو نے ثابت کر دیا ہے کہ پینگوئن بھی بڑے بڑے کام کر سکتے ہیں۔