جنوبی وزیرستانفورسز کے کیمپ پر خود کش حملہ 2اہلکار شہید

دھماکے سے کیمپ کے اندر موجود اسپتال کے چاروں کمروں کو نقصان پہنچا۔

دھماکے سے کیمپ کے اندر موجود اسپتال کے چاروں کمروں کو نقصان پہنچا. فوٹو فائل

و



جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔


سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دو خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ زیڑی نور کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، کیمپ کی حفاطت پر مامور 2 اہلکاروں کی جانب سے رکنے کے اشارے پر حملہ آوروں نے گاری کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔


دھماکا اتنا شدید تھا کہ کیمپ میں موجود اسپتال کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اطراف میں واقع عمارتوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق گاڑی میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد موجود تھا اگر گاڑی کیمپ میں داخل ہوجاتی تو بڑی تعداد میں جانی نقصان کا اندیشہ تھا ۔


صدرآصف علی زرداری نے سیکورٹی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

Recommended Stories

Load Next Story