انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت معطل کر دی

رکنیت کی معطلی کا فیصلہ بھارت کو کئی ماہ کی وارننگ کے بعد کیا گیا, انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی .

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سرکاری مداخلت کی گئی, انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی . فوٹو : فائل

لاہور:

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے قواعد کی خلاف ورزی پر بھارت کی رکنیت معطل کر دی ہے۔



اس بات کا اعلان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں نے سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سرکاری مداخلت کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکنیت کی معطلی کا فیصلہ بھارت کو کئی ماہ کی وارننگ کے بعد کیا گیا۔


واضح رہے کہ رکنیت معطلی کے بعد انڈین اولمپک ایسوسی ایشن انتخابات نہیں کروا سکتی جب کہ بھارت کو انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

Load Next Story