فلپائن سمندری طوفان ’’بوپھا‘‘ کے باعث 238 افراد ہلاک

حکام کے مطابق طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں طویل عرصہ لگے گا.

طوفان میں ہلاک افراد کو ان کے اہلخانہ شناخت کررہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

فلپائن میں سمندری طوفان ''بوپھا'' کے باعث 238 افراد ہلاک ہو گئے۔



فلپائن کے ساحلی علاقے میں ہولناک سمندری طوفان نے تباہی مچادی طوفانی ہواؤں کے باعث 238 افراد ہلاک ہو گئے تاہم کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہے اور آمدورفت کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ 40 ہزار لوگ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ طوفان کے باعث سیکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


دوسری طرف ریسیکوٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، حکام کے مطابق طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں طویل عرصہ لگے گا.

Recommended Stories

Load Next Story