پاکستان دنیا کا 33 واں کرپٹ ترین ملک ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
بھات کا 36، چین کا 39 اور بنگلا دیش کا 26 نمبر ہے، رپورٹ
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےدنیا بھر میں ہونے والی کرپشن کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان 9 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دنیا کا 33واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے176 ممالک میں ہونے والی کرپشن کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق افغانستان ،صومالیہ اور شمالی کوریا دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کرپشن میں زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ پچھلے سال سے 9 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان دنیا کا33واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت میں بھی کرپشن عروج پر ہے تاہم یونان کو یورپ کا سب سے کرپٹ ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ عراق، عرب ممالک میں سب سے زیادہ کرپٹ ملک سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فِن لینڈ، ڈنمارک، اور نیوزی لینڈ دنیا کے سب سے کم کرپٹ ممالک ہیں، امریکہ کا بھی شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرپشن انتہائی کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے 100 پوائنٹ میں سے 50 سے کم اسکور کیا ہے وہاں کرپش عروج پر ہے اس لحاظ سے بھات کا 100 میں سے 36واں، چین کا 39واں اور بنگلا دیش کا 26 واں نمبر ہے۔