مالی سال201516 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں321فیصد کا اضافہ

سال 2015-16 کے دوران پٹرولیم کی پیداوار میں 2.59 فیصد کمی ہوئی۔

سال 2015-16 کے دوران پٹرولیم کی پیداوار میں 2.59 فیصد کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

ملک میں غیردھاتی معدنی شعبے، آٹو، کھاد اور فارما سیکٹرز کی بہتر کارکردگی کے باعث بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مالی سال 2015-16 میں 3.21 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم ٹیکسٹائل، فوڈ اور آٹوسیکٹر کی ماہانہ پیداوار گرنے کے باعث جون میں ایل ایس ایم گروتھ صرف 0.01 فیصدبڑھی مگرمئی کے مقابلے میں 2.62 فیصد نیچے آگئی تاہم انجینئرنگ، پٹرولیم، آئرن واسٹیل سمیت بعض شعبے سنبھل نہ سکے۔


پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال بڑی صنعتوں میں سے سب سے زیادہ بہتر کارکردگی غیردھاتی معدنی سیکٹر کی رہی جس کی پیداوار میں10.02 فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے بعد آٹوسیکٹر نے 16.11فیصدپیداوار بڑھا کر ایل ایس ایم گروتھ میں 0.93 فیصد حصہ بٹایا، فرٹیلائزر کے شعبے کی پیداوار 13.81 فیصد، فارماسیکٹر 6.54 فیصد، کیمیکل 8.13فیصد، خوراک ومشروبات 0.92 فیصد، لیدر سیکٹر 7.76 فیصد، ٹیکسٹائل 0.42 فیصد اور ربرپروڈکٹس کی پیداوار میں 7.16 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم بعض شعبے کی کارکردگی گزشتہ مالی سال بہتر نہیں رہی، سال 2015-16 کے دوران پٹرولیم کی پیداوار میں 2.59 فیصد کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ آئرن و اسٹیل مصنوعات 9.26 فیصد، الیکٹرونکس 1.68 فیصد، پیپراینڈ بورڈ 1.58 فیصد، انجینئرنگ پروڈکٹس 14.43 فیصد اور لکڑی سے بنی مصنوعات کی پیداوار میں 65.83 فیصد کمی ہوئی۔ پی بی ایس کے مطابق جون میں پاکستانی معیشت کے سب سے ایم شعبے ٹیکسٹائل کی پیداوار میں بھی 0.42 فیصد کمی ہوئی جو بجلی بحران کے شعبے پر منفی اثرات کے ساتھ ایکسپورٹ میں کمی کی عکاس ہے، ساتھ ہی خوراک و مشروبات کی پیداوار بھی 2.12 فیصد گری، گزشتہ ماہ آٹو، پٹرولیم، آئرن واسٹیل، انجینئرنگ اور ووڈ پروڈکٹس کے شعبے کی پیداوار میں بھی کمی آئی۔
Load Next Story