بھارت میں گلابی گیند کی آزمائش 2 بار لائٹس بند ہونے پر میچ روکنا پڑا
گراؤنڈ میں نصب 6 میں 3 لائٹ ٹاورز ڈنرکے بعد والے سیشن میں 2 بار بند ہوگئے
بھارت میں گلابی گیند کی آزمائش کے ابتدائی دن 2 بار لائٹس بند ہوگئیں جس سے کھیل میں تعطل آیا۔
روایتی چار روزہ ٹرائنگولر ایونٹ میں انڈیا ریڈ اور گرین کا میچ شروع ہوا۔ ابتدائی دن گراؤنڈ میں نصب 6 میں 3 لائٹ ٹاورز ڈنرکے بعد والے سیشن میں 2 بار بند ہوگئے، پہلی بار میچ میں 17 منٹ کا تعطل آیا جب کہ دوسری بار برقی قمقمے بند ہونے پر 50 منٹ تک کھیل روکنا پڑا، جس پر پلیئرز بھی میدان سے باہر جانے پر مجبور ہوئے، منتظمین نے اس پر کوئی جواب دینے سے گریز کیا، گراؤنڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ فلڈ لائٹس کے مرکزی الیکٹریکل سرکٹ میں کچھ مسئلہ تھا جسے درست کر دیا گیا، ابتدائی دن ریڈ الیون 161 پر ڈھیر ہوگئی، سندیپ شرما نے 4، پراگیان اوجھا نے 3 جبکہ انکت راجپوت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔