مائیکل اوون مشعل کوڈاگ اینڈ کیٹس ہوم لے گئے

اینڈی مرے نے اولمپک شعلے کو ومبلڈن کے آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کی سیر کرائی

لندن: سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون پالتو کتے کے ساتھ اولمپک مشعل تھامے دوڑ رہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون اولمپک مشعل کو ڈاگ اینڈ کیٹس ہوم لے گئے، اولمپک 2012 کا شعلہ سفر کے 66 ویں روز بھی لندن کے مختلف علاقوں کی سیر میں مصروف رہا، اس دوران37 میل کا فاصلہ طے کیا،لیوشہام سے وینڈزورتھ کے سفر کے دوران 187 افراد کو مشعل برداری کا اعزازحاصل ہوا، لیوشہام میں ڈورین لارنس نے اپنے بیٹے کی یاد میں مشعل تھامی جسے1993 میں سائوتھ لندن میں قتل کردیا گیا تھا۔


سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون نے مشعل برداری کے دوران جانوروں سے اپنی محبت کا بھی ثبوت دیا، وہ ایک ہاتھ میں مشعل اور دوسرے میں پالتو کتے کو پکڑے بیٹرسی ڈاگز اینڈ کیٹس ہوم میں گئے، جہاں پر کتوں اور بلیوں نے ان کا خیرمقدم کیا،

مائیکل اس ہوم کے اسٹاف اور رضاکاروں سے ملے جہاں1860 میں قیام کے بعد سے 31 لاکھ کتوں اور بلیوں کی دیکھ بھال کی جاچکی ہے۔ برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے اولمپک شعلے کو ومبلڈن کے آل انگلینڈ لان ٹینس اینڈ کلب لے گئے جہاں پر گذشتہ دنوں وہ فائنل ہار گئے تھے، وہیں پر امریکا کی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے بھی مشعل تھامنے کا اعزاز حاصل کیا، شام کی تقریب کا اہتمام ٹوٹنگ بیک کامن میں کیا گیا تھا۔
Load Next Story