متحدہ قائد کی تقریر انتہائی افسوس ناک تھی سیاسی رہنما
جذبات مجروح ہوئے،قائد متحدہ نے سنگین بات کی، اعتزاز،خورشید شاہ، شاہ محمودکارد عمل
مختلف سیاسی رہنماؤں نے قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیان پر شدید اظہار مذمت کیا ہے اور کہا ہے کہ متحدہ کے قائد کی تقریر انتہائی افسوس ناک تھی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بیان دے کر اپنی پاکستانی شہریت خود ختم کر دی، پاکستان کی عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اب وہ دور نہیں کہ زور زبردستی سے میڈیا کی آوازکو دبایا جا سکے، منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ حکومت برطانیہ کو احتجاج ریکارڈ کرائے کہ اس کی سرزمین پاکستانی سامیت کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے سنگین بات کی، نام لے کر 3 ٹی وی چینلز پر حملہ کرنے کا کہا، سندھ سیکریٹریٹ کو بھی بند کرنے کی ہدایت دی اورکراچی میں جو کچھ ہوا اس کے ذمے دار ایم کیو ایم کے قائد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے شائستہ اور محب وطن لوگ ہیں مگر رہنما ایم کیو ایم کا بیان انتہائی افسوسناک تھا،تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مخالف نعروں اور تقریر سے پوری قوم کو سخت صدمہ پہنچا ہے، تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں کی گئی غیر ذمے دارانہ گفتگو سے ہر پاکستانی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔