ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر پیچھے مڑکردیکھنے والے نہیں فاروق ستار
مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، سب کو صبر پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کے نامزد میئر وسیم اختر کراچی والوں کے میئر ہیں، پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی والے ایم کیو ایم کو نمائندہ جماعت مانتے ہیں اور وسیم اخترکراچی والوں کے میئر ہیں جو پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں، مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، سب کو صبر پر مبارکباد دیتا ہوں، ایسا صرف نظریاتی سیاست کرنے والے ہی کرسکتے ہیں جب کہ مفاد کی سیاست کرنے والےایسے مشکل وقت میں نہیں چل سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر بھاری اکثریت سے میئر کراچی منتخب ہوں گے جو کراچی کو تیزی سے ترقی کی طرف لیکر جائیں گے۔
صحافیوں نے فاروق ستار سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال کیا تو اس کا جواب انہوں نے شعر کی صورت میں دیا، جو سفر اختیار کرتے ہیں ، وہی دریا کو پار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اختیارات سے متعلق ایم کیو ایم قائد نے بھی بیان جاری کردیا، فیصلے پاکستان سے ہورہے ہیں، اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، سیاسی دفاتر نہیں ہمارے عوامی دفاتر ہیں، اپیل کرتا ہوں کہ نائن زیرو اور دیگر دفاتر کھولے جائیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کل رات عشاء کی نماز تک جو ابہام تھا وہ فجر کی نماز کے بعد کلئیر ہوگیا جب کہ نسرین جلیل غلط فہمی کا شکار ہوگئی تھیں ان کی کنفیوزن دور کی جاچکی ہے اور ڈاکٹر عامر لیاقت جذباتی ہیں، وہ ہمارے ہی ہیں، نظریاتی طور پر وہ ہمارے ہی ہیں۔