کراچی 32 نایاب باز دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام 5ملزمان گرفتار

32 قیمتی باز وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے دبئی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ

محکمہ جنگلی حیات کے عملے کی ملی بھگت سے قیمتی بازدبئی اسمگل کئے جارہے تھے،جاوید بلوچ۔ فوٹو: اسٹاک


اینٹی کرپشن پولیس نے 32 نایاب باز دبئی اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کوگرفتارکرکے محکمہ جنگلی حیات کےعملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جاوید بلوچ کے مطابق 32 قیمتی باز محکمہ جنگلی حیات کے عملے کی ملی بھگت سے دبئی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، وائلڈلائف ڈپارٹمنٹ کی غفلت سے قیمتی باز دوسرے شہر سے کراچی لائے گئے اور یہاں سے دبئی اسمگل کئے جارہے تھے۔ جاوید بلوچ نے کہا کہ ایک باز کی قیمت 15 سے 20 لاکھ روپے ہے۔ پکڑے گئے باز ویسٹ آفس منتقل کردیئے گئے اور باز کی حفاظت کے لئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی پولیس کو تعینات کردیا گیا

Load Next Story