صدر زرداری پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت نہیں کریں گے سید خورشید شاہ
بلاول بھٹو آئندہ انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے تاہم وہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، خورشید شاہ
وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت پرہمیشہ قدغن ایوان صدرسے لگائی گئی،ایوان صدرمیں صدرآصف زرداری کے ہوتے ہوئے جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے حوالے سے لسانی بنیادوں پرفیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی آئینی حیثیت صرف اسمبلی یاپارلیمنٹ ہی طے کرسکتی ہے، کسی حکومت کی ناکامی الیکشن میں اس کے سامنے آتی ہےاگر یہ اختیارعدلیہ نے لینا ہے توپھر پارلیمنٹ کی کیا ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو آئندہ انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے تاہم وہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کو نوٹس جاری کرنا غیر قانونی ہے۔