خطرناک دہشت گرد کے گھسنے کی اطلاعات سے کھلبلی مچ گئی
ڈیوڈ جیفرسن کو گذشتہ ہفتے بلغاریہ میں خود کش حملے کا اہم ملزم قرار دیا جارہا ہے
لندن میں خطرناک دہشتگرد کے گھسنے کی اطلاعات سے کھلبلی مچ گئی، ڈیوڈ جیفرسن کو گذشتہ ہفتے بلغاریہ میں خود کش حملے کا اہم ملزم قرار دیا جارہا ہے، اسرائیلی سیکیورٹی آفیشلزکی جانب سے خطرہ ظاہر کیا گیاکہ دہشتگرد اس کے ایتھلیٹس کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے بلغاریہ میں اسرائیلی سیاحوں کی بس پر خود کش حملہ ہوا جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، بعض سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیاکہ اس خودکش حملے میں ڈیوڈ جیفرسن نامی ایک خطرناک دہشتگرد بھی ملوث تھا جو واقعے کے فوراً بعد غائب ہوگیا اور اس کے لندن پہنچنے کی اطلاعات ہیں، اسے اولمپکس کیلیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ برطانوی اخبار 'ڈیلی میل' کے مطابق اس شخص کے پاس امریکی پاسپورٹ ہے،
وہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی 'موساد' کے ایجنٹوں کا خصوصی ٹارگٹ ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے خدشہ ظاہر کرچکے ہیں ان کے ایتھلیٹس پر لندن میں حملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ڈیوڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خودکش بمباروں کی معاونت کرتا اور اس کے پاس ایک ویسا ہی طاقتور بم موجود ہے جس کی مدد سے سیاحوں کی بس کو اڑایا گیا تھا۔ اسرائیلی حکومت کو خطرہ ہے کہ کہیں اس کے ایتھلیٹس کے ساتھ 1972 کے میونخ گیمز جیسا واقعہ پیش نہ آجائے جس میں 11 اسرائیلی ایتھلیٹس اور کوچز کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔