الطاف حسین سے وفاداری کا دم بھرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے خواجہ آصف

الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا اگر کوئی بھی ہمارا سیاسی رہنما ان سے رابطہ کرے گا یہ فاش غلطی ہوگی، وزیر دفاع

الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا اگر کوئی بھی ہمارا سیاسی رہنما ان سے رابطہ کرے گا یہ فاش غلطی ہوگی، وزیر دفاع، فوٹو؛ فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا جب کہ ان سے وفاداری کا دم بھرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔



ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا جب کہ ان سے وفاداری کا دم بھرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے رابطہ کرنے والے فاش غلطی کریں گے وہ لوگ فاروق ستار سے معاملات پر نظر ثانی کریں، فاروق ستار کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں وہ بھی الطاف حسین سے تعلقات پر نظر ثانی کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا اگر کوئی بھی ہمارا سیاسی رہنما الطاف حسین سے رابطہ کرے گا یہ فاش غلطی ہوگی۔
Load Next Story