امرتسر کبڈی ورلڈ کپ کے مقابلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کوشکست دے دی

کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔

چوتھے روز پاکستان کے علاوہ امریکا اور ایران نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے شہر امرتسر میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی پہلوانوں نے اسکاٹ لینڈ کوچت کرکے دوسری جیت اپنے نام کرلی۔


ٹورنامنٹ میں ایشیا کپ کے فاتح پاکستانی شیروں نے پہلے میچ میں سیری لیون کو مات دی تھی اور اب اسکاٹ لینڈ کو ہرا کردوسری جیت حاصل کی۔

بھارتی پنجاب میں کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 15 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کا اگلا مقابلہ 8 دسمبر کو اٹلی سے ہوگا۔ ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 15 ممالک کے کھلاڑی اپنا اپنا زور بازو آزمارہے ہیں۔ چوتھے روز پاکستان کے علاوہ امریکا اور ایران نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔
Load Next Story