شادی شدہ زندگی پر یقین نہیں رکھتی نرگس فخری

جب انسان کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ شادی کرتا ہے، بالی ووڈ اداکارہ

جب انسان کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ شادی کرتا ہے، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ آج کے دور میں بہت سی شادیاں ختم ہورہی ہیں جس کے باعث اب شادی پر یقین نہیں رکھتی۔

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نامورپروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کے بھائی اودے چوپڑا سے معاشقے کی ناکامی کے بعد کافی پریشان ہیں اور امریکا سے واپسی کے بعد شہ سرخیوں میں ہیں جب کہ اداکارہ اپنے معاشقے سے اتنی دلبرداشتہ ہیں کہ اب شادی پر بات ہی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شادی کرنے کی بجائے بچہ گود لوں گی، نرگس فخری

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نرگس فخری کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بہت سی شادیاں ختم ہورہی ہیں اور میاں بیوی کے درمیان اعتماد کا رشتہ ختم ہوتا جارہا ہے جس کے باعث اب شادی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ شادی کچھ بھی نہیں ہے بس ایک چھاپ ہے کیوں کہ جب انسان کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ شادی کرتا ہے لیکن مجھے اپنی زندگی میں کسی اور کی ضرورت نہیں ہے۔


اپنے اکیلے پن سے خوش ہوں اور شادی پر یقین نہیں رکھتی، نرگس فخری

نرگس فخری نے کہا کہ میں اکیلی ہوں جس پر خوش ہوں کیوں کہ میں جو دل چاہے بغیر کسی کی اجازت سے کرتی ہوں جب کہ اپنے لیے خود پیسے کماتی ہوں اور ماں کا خیال رکھتی ہوں جو میرے لیے سب سے بہتر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ادے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری ذہنی اذیت سے دوچار

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری اپنی نئی آنے والی فلم ''بنجو''فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story