روشن پاکستان کے لئے علی بابا چالیس چور کا دیا گل کرنا ہوگا شہباز شریف
تقریب میں شہباز شریف دانش اسکول کی ایک بچی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو روشن بنانا ہے تو علی بابا چالیس چور کا دیا گل کرنا ہوگا۔
سرگودھا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بڑے خان صاحب لندن پیرس میں بیٹھ کر ہمیں ڈینگی برادران کہتے رہے، پچھلے سال ڈینگی سے 352 اموات ہوئیں لیکن اللہ کا کرم ہے کہ اس بار ایسا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔
اس موقع پر شہبازشریف دانش اسکول کی ایک بچی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، شہباز شریف نے حاضرین کو پنجاب یوتھ کا بطور سلوگن گایا جانے والا نغمہ بھی گاکر سنایا۔ تقریب میں 6 ہزار 200 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے