سیاست سکھانے والے دیکھ لیں سادہ اکثریت رکھنے کے باوجودمدت پوری کیوزیراعظم
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست سکھانے والے دیکھ لیں قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے باوجود مدت پوری کی۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید ضرور کی جائے لیکن بے جا الزامات نہ لگائیں۔ کون اچھا ہے اور کون برا ہے اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ ہمیں ملک کے مفاد میں سیاسی بیان بازی بند کرنا ہوگی۔ بہتر ہوگا کہ کوئی بات کہنے سے قبل اس کی اچھی طرح تحقیق کی جائے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں سیاست سمجھانے کی بات کرتے ہیں، موجودہ جمہوری حکومت 124 نشستوں کے ساتھ اپنی آئینی مدت مکمل کر رہی ہے۔